Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

Now Reading:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

کینبرا میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں  159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالیہ ریاض کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عالیہ ریاض نے 41 رنز بنائے جبکہ جویریہ خان اور منیبہ علی نے بالترتیب 16 اور 10 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔

عمیمہ سہیل7، سدرہ نواز6،ندا ڈار5،کپتان بسمہ معروف اور ارم جاوید 4،4،ایمن انور 3اور سعدیہ اقبال ایک رن بناسکیں جبکہ ڈیانا بیگ کوئی رن نہ بناسکیں۔

انگلینڈ کی جانب سے آنیا شربسول اور سارہ گلین نے 3،3جبکہ صوفی ایکلی اسٹون اور کیتھرین برنٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستا ن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی  تو انگلینڈ نے  مقررہ 20 اوورز میں کپتان ہیتھر نائٹ (62) کی نصف سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے ۔

نتالی اسکیور اور فرین ولسن بالترتیب36 اور 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ان کے علاوہ ڈینی ویاٹ 16،ٹیمی بیمونٹ 6،ایمی جونز 2  جبکہ کیتھرین برنٹ کوئی رن نہ بناسکیں۔

لورین ونفیلڈ 4 اور صوفی ایکلی اسٹون 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پاکستان کی جانب سے ایمن انور نے 3، ندا ڈار نے 2 جبکہ ڈیان بیگ اور عالیہ ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم  اپنا اگلا میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم سے 3 مارچ کو مقابلہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر