کراچی میں آج ہونے والے پی ایس ایل 5 کا میچ جو کہ پشاور رلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان تھا جسے پشاور زلمی نے 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 5 ) کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔
پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
کوئٹہ کی ٹیم نے جیسن روئے (73)کی ناقابل شکست اننگز اور کپتان سرفراز احمد کے برق رفتار 41 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں احمد شہزاد 12،شین واٹسن 8 ،اعظم خان 5 جبکہ محمد نواز اور سہیل خان 2،2 رنز بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ ڈیرن سیمی، محمد عامر خان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں ۔ عبدالناصر ی جگہ احسان علی جبکہ بین کٹنگ کی جگہ ٹائمل ملز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
جیسن روئے، احمد شہزاد، شین واٹسن، احسان علی ، سرفراز احمد (کپتان)، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز۔
دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی ہے۔عامر خان کو محمد محسن کی جگہ ٹیم شامل کیا گیا ہے۔
پشاور کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی،شعیب ملک، لیام لیونگ اسٹون،ڈیرن سیمی (کپتان)، لیام ڈوسن، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور محمد عامر خان۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ ایونٹ میں دوسرا میچ ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی جبکہ پشاور زلمی کو کراچی کنگز ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
