
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے ریلی روسو کی تیز ترین سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے بارہویں میچ میں200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم شین واٹسن کی جارحانہ اننگز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔
شین واٹسن نے 41 گیندوں پر 7 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔جیسن روئے 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ انور علی اور احسن علی 14،14، بین کٹنگ 12، اعظم خان 6، محمد نواز اور سہیل خان ایک رن بناسکے۔محمد نواز 5 اور کپتان سرفراز احمد 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان کی جانب سے بلاول بھٹی نے 3، عمران طاہر نے 2 جبکہ خوشدل شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں ریلی روسو کی تیز ترین سنچری (100)کی مدد سے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تھے۔
ریلی روسو 43 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچورین بن گئے۔ کپتان شان مسعود 46 اور جیمز ونس 29 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
ذیشان اشرف 8، معین علی 6 جبکہ خوشدل شاہ اور سہیل تنویر ایک ایک رن بنا سکے تھے۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز، نسیم شاہ، سہیل خان ، محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔
ریلی روسو کو پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News