
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 125 رنز کا ہدف کپتان بسمہ معروف اور جویریہ خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
بسمہ معروف 39 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ جویریہ خان نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔منیبہ علی نے 25 رنز اسکور کیے جبکہ ندا ڈار 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
Pakistan win by eight wickets.
AdvertisementScorecard ➡️https://t.co/n0VBhPwBuR#BackOurGirls | #WIvPAK | #T20WorldCup pic.twitter.com/KW4Br4SZd1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 26, 2020
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسٹیفنی ٹیلر اور ایفی فلیچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ میچ کی پہلی ہی گیند پہ غلط ثابت ہوگیا جب ڈیانا بیگ نےہیلی میتھیوز کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین واپس بھیج دیا۔
ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 25 کے مجموعی اسکور پر گری جب لی این کربی 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے فوراً بعد ہی 28 کے مجموعی اسکور پر دیندرا ڈوٹن بھی ایک رن بناکر چلتی بنیں۔
Nerveless chase from Pakistan, who open their #T20WorldCup with a spectacular win against 2016 champions West Indies 🔥👏
How impressive was that! #WIvPAK 📝 https://t.co/1iuW8i4B0h pic.twitter.com/CyS5XWS9yg
— ICC (@ICC) February 26, 2020
کپتان اسٹیفنی ٹیلر اورشیمین کیمپبیل نے 43،43 رنز بناکر ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔
ایفی فلیچر اور چیڈیان نیشن نے 6،6چینیل ہینری نے 4 جبکہ شمیلا کونیل ایک رن بنا سکیں تھیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ ، ندا ڈار اور ایمن انور نے 2،2جبکہ انعم امین نے ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔
جویریہ خان کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News