Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے نوبال کا نیا قانون متعارف کروادیا

Now Reading:

آئی سی سی نے نوبال کا نیا قانون متعارف کروادیا
آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فرنٹ فٹ نو بال  کےلیے نیا قانون متعارف کروا دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ رواں ماہ کے آخر میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی  بار’فرنٹ فٹ نوبال ‘ٹیکنالوجی استعمال کا استعمال ہو گا۔

اس نئے قانون کے مطابق ٹی وی امپائر ہر گیند کے بعد بالر کے پاؤں کی لینڈنگ پوزیشن کو دیکھے گا اور اگر بالر اوور اسٹیپ ہوا تو فیلڈ امپائروں کو آگاہ کرے گا۔

آئی سی سی نے کہا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز میں حالیہ آزمائشوں میں ہر گیند کے لئے ٹی وی آفیشل کو استعمال کرنے کے نتیجے میں 100 فیصد درست جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امپائرز کو حالیہ برسوں میں اکثر ٹی وی ری پلے کے بعد نوبال ہونے کا پتہ چلتا ہے اور بلے بازوں کو واپس بلانا پڑتا ہے ۔

Advertisement

آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف الارڈائس نے کہا  کہ  ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سنہ 2016 میں ون ڈے سیریز میں اس قانون کا تجربہ پہلی بار کیا تھا اور اب اس ٹیکنالوجی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک  کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر