
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، اُن نکاح ہوگیا، شادی کی تقریب اگلے ماہ ہوگی۔
ٹینس اسٹاراعصام الحق کے نکاح کی تقریب چند روز قبل لاہور میں ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اعصام الحق کا نکاح 19 فروری کو لاہور کی ثناء فیاض سے ہوا، جس کے بعد وہ فرانس روانہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اعصام الحق کی شادی کی تقریب اگلے ماہ ہوگی۔
اس سے قبل اعصام الحق 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم 2012 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News