Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے شکست

Now Reading:

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے شکست
انڈر 19 ورلڈ کپ

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020   کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں  بھارت نے 173 رنز کا  ہدف با آسانی 36 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے یاشاسوی جیسوال نے 105 اور دویانش سکسینا نے 59  رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوور میں گذشتہ میچ کے ہیرو محمد ہریرا 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نویں اوور میں 34 کے مجموعی اسکور پر فہد منیر 16 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس موقع پر کپتان روحیل نذیر اور اوپنر حیدر علی نے ٹیم کو سہارا دیا اور 52 رنز کی شراکت قائم کی۔

Advertisement

تاہم اس موقع پر حیدر علی نصف سنچری اسکور کرکے روحیل نذیر کا ساتھ چھوڑ گئے اور پھر یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی ہی گئیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

قاسم اکرم 9 رنز بناکر چلتے بنے۔محمد حارث نے 21 رنز بناکر کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی کپتان کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور 156 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان روحیل نذیر 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عرفان خان 3، عباس آفریدی اور طاہر حسین2، 2 جبکہ عامر علی 1 رن بنا سکے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 44ویں اوور میں 172 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے سشانت مشرا نے 3، کارتک تیاگی اور روی بشنوئی نے 2،2 جبکہ انکولیکر اور جیسوال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

یاشاسوی جیسوال  کو ناقابل شکست شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اب پاکستان کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیم سے  تیسری پوزیشن کے لیے ہوگا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر