Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ : صدر مملکت کا دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Now Reading:

راولپنڈی ٹیسٹ : صدر مملکت کا دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ٹیموں

صدر مملکت نے بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے لئے دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہےکہ دونوں ٹیمیں عمدہ ترین کھیل پیش کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں نے جمعرات کو ایوان صدر کا دورہ کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ مہمان ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

 صدر مملکت نے ملاقات میں کہا کہ بچپن سے کرکٹ کا شوقین رہا ہوں، پاکستان میں کرکٹرز کو ہیروز کا درجہ دیا جاتا ہے۔

  ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی  خوش آئند ہے، امید کا اظہار کہ دونوں ٹیمیں عمدہ ترین کھیل پیش کریں گی۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور مہمان نواز ملک ہے، امید ہےکہ مہمان ٹیم کا دورہ خوشگوار رہے گا۔

 ملاقات میں بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی شریک ہوئے۔

ملک کو صحت مند بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، صدرمملکت

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام  آباد میں غذائیت سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ بچوں کی نشو ونما پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے اوروزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں اس حوالے سے قوم کو آگاہی دی ہے۔

  اپنے بیان میں صدرمملکت نے یہ بھی  کہا  تھا کہ قوموں کی تعمیر میں مثبت سوچ ، منصوبہ بندی اور وسائل کا درست استعمال ضروری ہے جبکہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے جامع پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا  تھا کہ غذایت کے مسائل سے نمٹنے کےلئے غذایت سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر