بین الاقوامی شہرت یافتہ امپائر سائمن ٹوفل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز اور امن پسند ہیں۔
ان خیالات کا اظہار دنیائے کرکٹ کے معروف امپائر سائمن ٹوفل نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کے دورے کے موقع پر کیا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی پہنچنے پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سائمن ٹوفل کا استقبال کیا۔
سائمن ٹوفل نے یادگار شہداء پرحاضری دی اورپھول چڑھاتے ہوئے شہدائے سندھ پولیس کی قربانیوں کو سلام اورخراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر سائمن ٹوفل نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور امن پسند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت پرامن ہے۔بالخصوص کراچی میں امن وامان کا تمام تر کریڈٹ آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کو جاتا ہے۔
سائمن ٹوفل نے کہا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات لائق تعریف ہیں۔
اس موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت دنیا کو ایک پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں میچز کے انعقاد سے سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوام کی جانب سے اقوام عالم کو محبتوں بھرا پیغام جائے گا۔ہم امن پسند قوم ہیں اور امن ہی ہمارا پیغام ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کی راہیں ہموار ہونا اہل وطن کو مبارک ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
