روس ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 348 رنز کا مشکل ہدف روس ٹیلر کی ناقابل شکست اورجارحانہ سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 11 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
روس ٹیلر نے 84 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ان کے علاوہ ہنری نکلز78 اور کپتان ٹام لیتھم 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مارٹن گپٹل 32 ، مچل سینٹنر نے ناٹ آؤٹ 12 ،ٹام بلنڈیل اور جمی نیشم 9،9 جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہوم 1 رن بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ 84 رنز دے کر سب سے مہنگے بالر بھی ثابت ہوئے ۔شردل ٹھاکر نے 80 رنز کے عوض ایک جبکہ محمد شامی نے 63 رنز دے کر ایک وکٹ حاص کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے شریاس ایئر کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا
شریاس ایئر نے 103، لوکیش راہول نے 88 جبکہ کپتان ویرات کوہلی نے 51 رنز بنائے۔ان کے علاوہ منیش اگروال 32اور پرتھوی شا20 رنز بنا سکے۔کیدار جادھو 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 85رنز کے عوض کے 2 ، کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
روس ٹیلر کو شاندا ر سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 7 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پانچ ٹی ٹوئنٹ ی میچز کی سیریز میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
