
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی )ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میری لیبون کرکٹ کلب کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ سر ی لنکن لیجنڈ کمار سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم 13 سے 19 فروری تک لاہور میں 4 میچز کھیلے گی۔
48 سال بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی ایم سی سی کی ٹیم اپنے دورے کا آغاز لاہور قلندرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
The Pakistan Cricket Board today announced the schedule of Marylebone Cricket Club’s tour of Lahore, Pakistan, which runs from 13-19 February. pic.twitter.com/j20vq6eeuL
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 11, 2020
مہمان ٹیم 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے مدمقابل ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 50 اوورز پر مشتمل میچ ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔
ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17 اور 19 فروری کو بالترتیب ناردرن اور ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل دونوں میچز ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News