Advertisement
Advertisement
Advertisement

کبڈی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

Now Reading:

کبڈی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان
کبڈی ورلڈکپ

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سرکل کبڈی ورلڈکپ کے لیے 20  رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سرکل کبڈی ورلڈکپ کے لیے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔محمد عرفان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شفیق احمد  کو ٹیم  کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بن امین،  توصیف لیاقت، قمر زمان، ظفر  اقبال، ارسلان محمود، محمد  نفیس، مشرف جاوید،کلیم اللہ، اکمل شہزاد، محمد سجاد، بلال  محسن،وقاص احمد، ساجد  نثار،  عبیداللہ، شاہرام ساجد، راشد  محمود، محمد ذوالقرنین اور  ہیرا بٹ شامل ہیں۔

آفیشلز میں عامر  محمود  منیجر، طاہر وحید  ہیڈکوچ،  فریاد علی کوچ اور شہزاد  حنیف اسسٹنٹ کوچ مقرر کیے گئے۔

یاد  رہے کہ سرکل کبڈی ورلڈکپ کا میلہ سجنے میں دو روز باقی ہیں۔کبڈی ورلڈکپ کا آغاز 9 فروری سے  ہوگا۔

Advertisement

پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سرکل کبڈی ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ورلڈ کپ کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں شیڈول ہیں۔

Advertisement

سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد گذشتہ روز سے شروع ہوچکی ہے۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہو گی۔

پہلے تین دن میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں،دو دن فیصل آباد ان میچز کی میزبانی کرے گاجبکہ ایک دن گجرات میں دومیچ شیڈول ہیں۔

لاہور میں ہونے والے میچز سہ پہر چار سے آٹھ بجے تک کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد میں بھی یہ ہی اوقات مقرر کیے گئے ہیں، صرف گجرات کے میچز دن میں ہوں گے۔

سیمی فائنل اور فائنل  میچز لاہور میں ہوں گے۔

ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو 75 لاکھ روپے ملیں گے۔

Advertisement

 ایونٹ کا مقصد کھیل کے فروغ کے ساتھ ملک میں غیر ملکی ٹیموں کے لیے دروازے کھولنے میں مدد دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر