Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب کا آغاز

Now Reading:

پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب کا آغاز
پی ایس ایل 2020

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ، پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 2020) کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی پر رونق افتتاحی تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی  ،آئمہ بیگ ،ابو محمد،فرید ایاز اور سوچ بینڈ   سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ  کر رہے ہیں۔

تقریب میں راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا  تقریب کو چار چاند لگا رہا ہے۔

پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر   ہیں جبکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات  بھی  تقریب میں موجود ہیں۔

تقریب کے اختتام پہ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جسکے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اس سیزن کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستان میں ہو رہی ہے اور مکمل ایونٹ بھی پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر