
نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کر لی ۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے دن کی صبح پہلے سیشن میں ہی ہو گیا جب بھارت کی جانب سے دیا گیا 9رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 1.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔
چوتھے روز کھیل کا آغاز بھارتی ٹیم کے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 144 رنز سے ہوا تو بھارتی ٹیم گذشتہ روز کے اسکور میں محض 47 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور 191 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی ۔منیش اگروال 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ اجنکیا رہانے 29، رشابھ پانت 25، کپتان ویرات کوہلی19، ہنوما وہاڑی15، پرتھوی شا14، اشانت شرما 12، چتیشور پجارا11، روی چندرن ایشون4، محمد شامی 2 جبکہ جسپریت بمراہ کوئی رن نہ بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی 61 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے ۔ان کے ساتھی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 39 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہوم کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کردیا
نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں کپتان کین ولیمسن (89)کی نصف سنچری کی بدولت 348 رنز بنائے تھے۔ان کے علاوہ راس ٹیلر اور کائیل جیمیسن 44،44 جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہوم 43 رنز بناکر نمایا رہے۔
ٹرینٹ بولٹ 38، ٹام بلنڈیل 30، ہینری نکلز 17، بی جے واٹلنگ 14،ٹام لیتھم 11، ٹم ساؤتھی6 اور اعجاز پٹیل 4 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے اشانت شرما نے 5، روی چندرن ایشون نے 3جبکہ بمراہ اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو پوری بھارتی ٹیم 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
بھارت کی جانب سے اجنکیا رہانے 46، منیش اگروال 34، محمد شامی 21، رشابھ پانت 19، پرتھوی شا،16، چتیشور پجارا11، ہنوما وہاڑی 7، اشانت شرما 5، کپتان ویرات کوہلی 2 جبکہ روی چندرن ایشون کوئی رن نہ بناسکے۔
ٹم ساؤتھی کومیچ میں 9 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News