Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں، کپتان اظہر علی

Now Reading:

ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں، کپتان اظہر علی
اظہر علی

قومی ٹیسٹ  کرکٹ ٹیم کے  کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں ہوتا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کپتان اظہر علی   کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو آسان حریف نہیں سمجھتے ،بھر پور طاقت  کے ساتھ گراؤنڈ میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلنگ  ہماری طاقت ہے اسی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ موجودہ فارم اور ہوم گراؤنڈ کا بھر پور استعمال کریں گے ۔

کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ایک آئیڈیل کمبی نیشن بنایا  جائے ۔ کوشش ہوگی کہ وننگ کمبی نیشن برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم میں بلاشبہ ان کے ریگولر کپتان سمیت کئی اہم کھلاڑی شامل نہیں  ہیں لیکن انہیں ہرانا آسان نہیں  ہوگا۔

Advertisement

کپتان اظہر علی  نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے خلاف  ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہم بنگلہ دیش کو ہرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

قومی ٹیسٹ کپتان کا کہناتھا  کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں  ہیں لیکن آخری میچ میں سنچری اسکور کرنے سے اعتماد بحال ہوا  ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم پر مسلسل تیسری مرتبہ جرمانہ عائد

ایک سوال کے جواب میں کپتان اظہر علی نے کہا کہ فواد عالم اسکواڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر آیا ہے اور کوئی بھی کھلاڑی  پرفارم کرکے کبھی بھی ٹیم میں آسکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف کو اگلی سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے شامل کیا گیا ہے ۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کا کراؤڈ بہت اچھا ہے ،امید ہے  شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے  گی۔

Advertisement

اس سے قبل سیریز ی ٹرافی کی تقریب رونمائی  ہوئی  جس میں دونوں کپتانوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش  کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعہ ) سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

اس سے قبل تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر