
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نےدوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی پاکر پہلی ، ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان ایک درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
After scores of 2 and 19 in the first #NZvIND Test, Virat Kohli has suffered a slip, allowing Steve Smith to move back to the No.1 spot on the @MRFWorldwide ICC Test Rankings for batsmen! pic.twitter.com/JtakdSdp6C
Advertisement— ICC (@ICC) February 26, 2020
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم اور آسٹریلیا کے ڈیویڈ وارنر بدستور بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے جوئے روٹ اور بھارت کے اجنکیا رہانے ایک ایک درجے ترقی پاکر بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
بھارت کے چتیشور پجارا دو درجے تنزلی جبکہ میانک اگروال دو درجے ترقی پاکر بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن حاصل کرلی۔
Match-winning returns of 9/110 in the first #NZvIND Test have propelled Tim Southee eight spots in the @MRFWorldwide ICC Test Rankings for bowlers 🔥 pic.twitter.com/62sP7blXBf
Advertisement— ICC (@ICC) February 26, 2020
بالنگ کے شعبے میں پہلی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر،جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور ،بالترتیب پہلی سے پانچویں پر براجمان ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بھارت کے خلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرکے آٹھ درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بدستورساتویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی پاکرآٹھویں، بھارت کے ایشون ایک درجے تنزلی کے بعد نویں اور ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ ایک درجے ترقی کے بعد دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آل راؤأنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے اور بھارت کے رویندرا جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News