Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی  کی تازہ رینکنگ  جاری کردی  ، بلے بازوں میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے جاری کی جانے والی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں  پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی  کپتان بابر اعظم بدستور نمبر ون ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت کے  لوکیش راہول 4 درجے چھلانگ  کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ  آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ  ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو  بدستور چوتھی جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 2 اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس ساتویں، افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی  نویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما تین درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں ۔

Advertisement

Advertisement

بالنگ رینکنگ میں دو پاکستانی ٹپ ٹین میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بالنگ کی رینکنگ میں افغانستان کے راشدخان اور  مجیب الرحمان بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کے  مچل سینٹنر تیسری ، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا چوتھی جبکہ پاکستان کے   عماد وسیم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے ایندائل فیلکوایوچھٹے، انگلینڈ کے عادل راشدساتویں، پاکستان کے  شاداب خان آٹھویں،آسٹریلیا کے  ایشٹن اگر نویں اور انگلینڈ کے کرس جورڈن  دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی  کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر