Advertisement
Advertisement
Advertisement

احکامات نہ مانے گئے تو اسکولوں کی رجسٹریشن کینسل کردی جائیگی، ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز

Now Reading:

احکامات نہ مانے گئے تو اسکولوں کی رجسٹریشن کینسل کردی جائیگی، ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز
پرائیویٹ اسکول

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کے اعلان کے بعد ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے تمام نجی اسکولوں کو پابند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکولز سندھ حکومت کے احکامات کے پابند ہیں۔

 اپنے بیان میں ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کہا  کہ وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ کا فیصلہ صوبے کے سب اسکولوں پر لاگو ہوگا۔

ڈاکٹر منسوب صدیقی نے یہ بھی کہا کہ وی آئی پی اور نامور بڑے نجی  تعلیمی ادارے بیکن ہاوس، دی ایجوکیٹر، سٹی، سمیت ڈی ایچ اے بھی 13 مارچ تک اسکول بند رکھنے کے احکامات کی پابندی کریں ورنہ کاروائی کی جائیگی۔

ڈی جی انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب صدیقی نے مزید کہا کہ کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اپنے اساتذہ کو بھی نہیں بلائےاور اگر نجی اسکولوں نے احکامات نہ مانے تو رجسٹریشن کینسل کردی جائیگی۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل  کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے فیصلہ کیا  ہے  کہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رہیں گے۔

ایران سے آئے لوگوں نے پاکستان کے تعلیمی ادارے بند کردئے

اس موقع پر سیکریٹری تعلیم سندھ خالد حیدر شاہ کی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اسکول کی تعطیل 13 مارچ تک کرنے کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا ہے ۔

سیکریٹری تعلیم سندھ  نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس ٹاسک فورس پر لگاتا چوتھے روز اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا وائرس کے پیش نظر 13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ ایران سے آئے لوگ پاکستان کے لئے خطرہ ہیں،  اسکول بند کرنے کا مقصد جو لوگ  ایران سے آئے ہیں اور اپنے بچوں سے ملے ہیں انکی تشخیص کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رافیل فضا کے بعد دنیا بھر میں گرنے لگے ، بھارت کی جگ ہنسائی میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر