Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے پیش نظر آئی پی ایل بھی ملتوی

Now Reading:

کورونا وائرس کے پیش نظر آئی پی ایل بھی ملتوی
آئی پی ایل

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی )نے  کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر  انڈین پریمئر لیگ  ( آئی پی ایل )کو  بھی ملتوی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بھارت نے آئی پی ایل  کو ملتوی کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع  نے تصدیق  کی ہے کہ آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔اب آئی پی ایل 15 اپریل سے شروع ہو گی اور اس حوالے سے تمام فرنچائزز کو پیغام پہنچا دیاگیا ہے ۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا منسوخ کردیا، وطن واپسی کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی ٹیموں کے مالکان سے ہفتے کے روز ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں دیگر معاملات زیر بحث لائے جائیں گے ۔

Advertisement

آئی پی ایل ٹیم کے ایک آفیشل نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ  ہمیں آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں پھیلنے والی وباءسے جہاں معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے وہیں اس سے کھیلوں اور تعلیم سمیت دیگر سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی

امریکا نے ملک میں ہونے والی تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشورہ دیا ہے کہ اولمپکس گیمز 2020 بھی منسوخ کر دینے چاہئیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلا گیا ایک روزہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا اور پی ایس ایل کا کراچی میں ہونے والا میچ بھی شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل  بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں نے  بھی وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

پی ایس ایل کے بقیہ تمام  میچز کراچی سے لاہور منتقل کردیے گئے ہیں جو کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر