Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان

Now Reading:

پی سی بی کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان
پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کےسنٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

اس سلسلے میں پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے، علاوہ ازیں، پی سی بی کے سینئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

پی سی بی بطور ادارہ تمام عطیات اکٹھا کرکے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں ڈالے گا۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہِ صحت کورونا وائرس کو ایک عالمی وباء قرار دے چکا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی روایت ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

وفاقی حکومت کی فوری تنخواہ اور پنشن دینے کی منظوری، ذرائع

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے علاوہ ہیلتھ ورکرز کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ اپنے ہیلتھ ورکرز کی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں تاکہ ہمارا معاشرہ جلد معمول کے مطابق چل سکے اور اس سلسلے میں پی سی بی نے اپنی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے۔

احسان مانی نے کہا انہیں یقین ہے کہ ہمارے معاشرے میں موجود دیگر سخی لوگوں کی طرح پی سی بی کے کئی ملازمین اور کرکٹرز اپنے طور پر حکومتی فنڈ اور دیگر خیراتی اداروں میں عطیات دے رہے ہوں گے، انہیں امید ہے کہ یہ تمام افراد کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے طور پر عطیات دینا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک قوم کی کامیابی کا اندازہ مشکل حالات میں اس کے اتحاد سے لگایا جاتا ہے اور اس مشکل وقت میں ہم سب کو ایک ہوکر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر پوری قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرے، انہیں اور ان کے پیاروں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم ایک باہمت قوم ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس وباء کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر