پاکستان سپر لیگ 5 میں مسلسل شکست کھانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر رواں ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل تھے۔
LAHORE QALANDARS HAVE WON! YES, THIS IS RIGHT 🔥
Quetta Gladiators go down in Lahore by 37 runs 👏#HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/hR8QXY21Wc
Advertisement— Cricingif (@_cricingif) March 3, 2020
پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے بین ڈنک اور سمت پٹیل کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے210 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔
ابتدائی 3 وکٹس کم اسکور پر گرنے کے باوجود بین ڈنک اور سمت پٹیل نے چوتھی وکٹ کے لیے 155 رنز کی شراکت قائم کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز کو آؤٹ کلاس کردیا۔
بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بین ڈنک پاکستان سپر لیگ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔
سمت پٹیل نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور شین واٹسن نے کیا تاہم دونوں زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔
28 کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد احسن علی 2، کپتان سرفراز احمد 9، شین واٹسن 23، اعظم خان 12 اور محمد نواز 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بین کٹنگ نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ 27 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انور علی 4، فواد احمد 13 اور نسیم شاہ 7 رنز بناسکے۔
گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور قلندرز میچ 37 رنز سے جیت گئے۔
93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر بین ڈنک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل اسے 3 میچز میں شکست ہوئی تھی اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، دوسرے نمبر پر کراچی کنگز (6 پوائنٹس)، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (6 پوائنٹس)، اسلام آباد یونائیٹڈ (5 پوائنٹس) اور پشاور زلمی بھی پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
