
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے 30 جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 30 جون تک شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اور ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائنگ ایونٹس سمیت تمام میچز ملتوی کردیے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹس ملتوی کیے گئے ہیں۔کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں ۔
https://twitter.com/ICC/status/1243063887882305536
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے یہ کوالیفائرز ایشیا، یورپ اور افریقہ میں کھیلے جانے تھے۔ ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی کردیا ہے۔
آئی سی سی نے کہاہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کے تقریباً تمام بڑے ایونٹس ملتوی کردیے گئے ہیں۔
انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت کی سیریز سمیت پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمئر لیگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔
انگلینڈ میں 28 مئی تک ملک میں کسی بھی قسم کی پروفیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News