پاکستان سپر لیگ کے چوبیسویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے رنز کا ہدف دے دیا 188 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
حیدر علی 69 اور شعیب ملک 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کارلوس براتھویٹ 16،کامران اکمل 12، لوئس گریگوری 8، حسن علی 7،لیام لیونگ اسٹون 4 اور وہاب ریاض ایک رن بناسکے۔ ٹام بینٹن کوئی رن نہ بناسکے۔
لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، سمیت پٹیل نے 2جبکہ دلبر حسین اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
