Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیعب اختر لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ بننے والے ہیں؟

Now Reading:

شیعب اختر لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ بننے والے ہیں؟
شیعب اختر

 دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر  کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ گذشتہ  چند روز سے  یہ خبر گردش کررہی ہے   کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بالر شعیب اختر  کو پی ایس ایل کی اب تک  کی سب سے ناکام ٹیم  لاہور قلندرز کا  ہیڈ کوچ بنایا  جائے گا۔

یہ خبر اس وقت گردش میں آئی جب لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے نام سے ایک غیر مصدقہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ شعیب اختر لاہور قلندرز کے کوچ بننے جارہے ہیں۔

تاہم بول نیوز کی جانب سے جب اس  خبر کی تصدیق کے لیے  لاہور  قلندرز کی مینجمنٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے  کہا  ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا  اور شائقین سے گزارش ہے ایسی کسی خبر پہ کان نہ دھریں ، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو میڈیا کو آگاہ  کردیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے موجودہ ہیڈ کوچ  سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر عاقب جاوید ہیں جو کہ پہلے سیزن سے اس عہدے پر براجمان ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم گذشتہ چاروں ایڈیشنز سمیت حالیہ سیزن میں بھی ابھی تک  پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے جس کے سبب عاقب جاوید کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Advertisement

گذشتہ دنوں شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر عاقب جاوید پر  تنقید کرتے ہوئے  لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا سے انہیں برطرف  کیے جانے کا مطالبہ کیا  تھا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید صرف ٹرائلز لینے اور ٹیلنٹ ڈھونڈنے میں اچھے ہیں لیکن انہیں کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر