Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کی منسوخی کا کوئی امکان نہیں، آئی سی سی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کی منسوخی کا کوئی امکان نہیں، آئی سی سی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کی منسوخی کا امکان فی الحال رد کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)  کی گورننگ باڈی کے حکام نے رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹورنامنٹ مقررہ وقت پر کروانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو ملتوی کیے جانے کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔امید ہے کہ اکتوبر، نومبر تک کورونا وائرس پر قابو پایا جا چکا ہوگا۔اس لیے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کچھ روز قبل کہنا تھا کہ اگر جولائی میں جاپان اولمپکس نہ ہوئے توستمبر میں ایشیا کپ اور اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بھی خطرات ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد اکتوبر، نومبر میں ہوگا۔

Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : فائنل دیکھنے والے تماشائی میں کورونا کی تشخیص

یاد رہے کہ کورونا وائرس  کے خدشات کے باعث پی سی بی کو پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنل اور فائنل میچز منسوخ کرنا پڑے تھے، جو اب ممکنہ طور پر رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ بھی کورونا وائرس  کے خدشات کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے  تقریباً تمام بڑے ایونٹس منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

یورپ کو کورونا وائرس وباءکا نیا مرکز قرار دیے جانے کے بعد یورو کپ کو اگلے برس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، انڈین پریمیئر لیگ،فارمولا ون ریس سمیت کئی اینوٹس منسوخ یا ملتوی کردیے گئے ہیں۔

کرکٹ مقابلوں میں انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش سمیت کئی سیریز منسوخ کردی گئی ہیں۔

Advertisement

جاپان میں شیڈول اولمپکس کو بھی ملتوی کر دیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر