
سری لنکا کے دورے پر موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سیلفی بنانے، ہاتھ ملانے اور آٹوگراف دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے عالمی ادارہ صحت کے مشورے کے مطابق ٹیم کو حفظان صحت کے اصولوں پرسختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ای سی بی کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نہ صرف شائقین کے ساتھ سیلفی لینے سے گریز کرے گی بلکہ اپنی عوامی مصروفیات کو بھی محدود کرے گی۔
Coronavirus Update: The England tour team in Sri Lanka has put in place several precautions.
Advertisement— England and Wales Cricket Board (@ECB_cricket) March 11, 2020
انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور عملے سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر ضروری عوامی مصروفیات سے گریز کریں اور شائقین کے ساتھ سیلفی لینے یا انہیں آٹوگراف دینے سے گریز کریں۔
ای سی بی کی ہدایات کے مطابق دورہ سری لنکا کے دوارن انگلش کھلاڑی کسی سے ہاتھ ملانے کے بجائے مکے سے مکا جوڑیں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کے حالیہ دورے کے دوران دو ٹیسٹ میچزکھیلے گی۔انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News