
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں شامل کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو کورونا وائرس ہونے کی تردید کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک کسی کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کا ٹیسٹ ابھی تک مثبت نہیں آیا ہے۔
PCB reiterates NO player or support staff has tested positive for COVID-19 to date.
We urge all stakeholders to show responsibility and wait for official confirmations.
AdvertisementFactually incorrect messages will further compound what is already a complex global health and safety matter.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 17, 2020
پی سی بی نے کہا کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں غلط پیغامات پھیلانے سے حالات مزید پیچیدہ ہوجائیں گے۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑی الیکس ہیلز نے خود کو کورونا وائرس ہونے کی تردید کردی ہے۔
An update on my situation, stay safe everyone pic.twitter.com/8mDPOBGmI8
— Alex Hales (@AlexHales1) March 17, 2020
ٹوئیٹر پہ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میری صحت سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں پہ وضاحت دینا ضروری ہوگیا ہے۔
ایلکس ہیلز نے کہا کہ کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیے جانے پر چند دیگر کھلاڑیوں کی طرح میں نے بھی پی ایس ایل کو جلد چھوڑنے کا فیصلہ کیا کہ میں لاک ڈاؤن کی صورت میں اپنی فیملی سے میلوں دور نہیں ہونا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں ہفتے کی صبح انگلینڈ پہنچا اور اس وقت تک مکمل طور پر صحت مند تھا نہ وائرس کی کوئی علامات ظاہر ہوئیں تاہم اتوار کی صبح بخار محسوس ہونے کے سبب حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود ساختہ آئسولیشن اختیار کرلی۔
ایلکس ہیلز نے کہا کہ اس وقت کورونا کا ٹیسٹ کروانا ممکن نہیں،لیکن میں پر امید ہوں کہ ایک سے دو دن میں ٹیسٹ کرواکے اپنی صحت سے متعلق تصدیق کرسکوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News