انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں پاکستانی ریسلر محمد بلال نے فائنل مقابلے میں بھارت کے ریسلر گوپال شرما کو پچھاڑ کر فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نیپال میں ہونے والے انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں کوو برینڈن کے نام سے مشہور پاکستانی ریسلر محمد بلال نے بھارتی ریسلرگوپال شرما کو فائنل مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کوو برینڈن کے نام سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر محمد بلال ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عدالت میں جونیئر کلرک ہیں۔نیپال میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر کے عدالتی ملازمین نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم بھی گذشتہ دنوں بھارتی کبڈی ٹیم کو شکست سے دوچار کرکے عالمی چیمپئن بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
