قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی حوصلہ افزائی کیجئے ، کورونا کے خلاف جنگ میں یہ سب سے اہم سپاہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو میں وقار یونس کا کورونا وائرس کے حوالےسے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پہ اس وباء سے متعلق احتیاطی تدابیر دینے والے لوگوں کو سراہتا ہوں کہ وہ بہترین کام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے ، کیونکہ وہ اس جنگ میں سب سے اہم سپاہی ہیں۔
Hats off 🎩 to all the Doctors and Nurses around the World. We owe you guys BIG time! #ThankYou #COVIDー19 #PleaseStayAtHome pic.twitter.com/OnbOgIlm04
Advertisement— Waqar Younis (@waqyounis99) March 27, 2020
وقار یونس کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو حوصلہ ملے گا تو یہ آگے بڑھتے جائیں اور انشاءاللہ ، کورونا وائرس ایک دن دنیا سے غائب ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کے خلاف جنگ میں شامل ہیں اور ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں ۔
وقار یونس نے خود کو پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کا قرنطینہ کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
