
کورونا وائرس کے سبب ایشین ہاکی فیڈریشن نے رواں برس میں جون میں ہونے والا مینز ہاکی جونیئر ایشیا کپ ملتوی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب جون میں ہونے والا مینز ہاکی جونیئر ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا ہے۔
مینز ہاکی جونیئرایشیا کپ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں چار جون سے بارہ جون تک کھیلا جانا تھا۔
Announcement: Postponement of the Bangabandhu Al-Arafah Islami Bank Junior Asia Cup Dhaka 2020 & the Women’s Asian Champions Trophy Donghae 2020.
AdvertisementRead more: https://t.co/Eib9SfMotS pic.twitter.com/e8Rs9uGhlf
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) March 25, 2020
ایونٹ میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان،بھارت، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین، چائنیز تائی پے، اومان اور ازبکستان کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔
یہ جونیئرایشیا کپ اگلے سال شیڈول جونیئر ورلڈ کپ کا کوالیفائر ایونٹ بھی تھا۔
ٹوکیو اولمپکس کوایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا
دوسری جانب ایشین ہاکی فیڈریشن نے ویمنز ہاکی چیمپئن شپ بھی کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب دنیا بھر میں ہونے والے کھیلوں کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے ایونٹس ملتوی کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News