ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹسمن کرس گیل نے ساتھی کرکٹر رام نریش سروان کو کورونا وائرس سے بدتر قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں کرس گیل نے الزام لگایا کہ کیریبئن پریمیئر لیگ کی ٹیم سے مجھے سروان کی وجہ سے نکالا گیا۔
جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا کہ سروان خود کو فرشتہ ظاہر کرتا ہے لیکن حقیقت میں وہ سانپ اور شیطان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایمانداری سے بتارہا ہوں کہ تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو۔سروان تم وہ ہوجس نے میری جمیکا میں ہونے والی سالگرہ پر بڑی تقریر کی تھی۔
کرس گیل نے کہا کہ سروان تم سانپ ہو۔ تم جانتے ہو کہ کیریبئن میں تمہیں کوئی پسند نہیں کرتا،تم ابھی تک ناسمجھ ہو۔تم لوگوں کے پیچھے باتیں کرتے ہو،تم خبریں بناتے ہو،تم کب بدلو گے سروان ؟
واضح رہے کہ کرس گیل اور رام نریش سروان نے کئی انٹرنیشنل میچز میں اکٹھا ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے اور دونوں 2012 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
