Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت آئی پی ایل کی خاطر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا

Now Reading:

بھارت آئی پی ایل کی خاطر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا
بھارت

بھارت انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی خاطر ایشیا کپ 2020 کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی کرکٹ بورڈ  ( بی سی سی آئی )اگست ستمبر میں اپنی لیگ  کے لیے جگہ نکالنے کی خاطر ایشیا کپ 2020 کو موخر کرا سکتا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ  کورونا وائرس  کے سبب آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرچکا  ہے تاہم وائرس کی وجہ سے رواں ماہ بھی انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،اسی لیے بی سی سی آئی نے اپنی لیگ  کے لیے اگست ستمبر کی ونڈو استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس  کے لیے  ستمبر میں ہی شیڈول ایشیا کپ کو بھی اگلی تاریخ تک موخر بھی کرایا جاسکتا ہے۔

ستمبر میں ایشیا کپ کے علاوہ بھارت کی انگلینڈ سے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے جبکہ کچھ دوسری ٹیموں کی بھی انٹرنیشنل سیریز ہیں  تاہم آسٹریلوی ٹیم اگست ستمبر میں فارغ ہوگی۔

Advertisement

بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے تصدیق کی کہ آئی پی ایل اگر اپریل میں منعقد نہیں ہوسکی تو اس کے اگست ستمبر میں انعقاد کا آپشن موجود ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کورونا کے باوجود کھلاڑیوں کی تنخواہ نہ کاٹنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ اس بار ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کوکرنا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ایک بھارتی اخبار سے بات چیت میں واضح کیا کہ ایشیا کپ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، ہم نے تو ابھی میٹنگ تک کی تاریخ کا تعین نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایشین کرکٹ کونسل صورتحال کا جائزہ لے رہی  ہے اور اس کے مطابق ہی عمل کرے گی۔

ادھر ایک اور ممبر بورڈ کے آفیشل کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاکہ ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپریل کے آخر تک ہوسکتا ہے۔

Advertisement

اے سی سی اور اس کے ممبرز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بہتری آنے پر ہی میٹنگ میں ایونٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر