Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ہٹ درمی کے آگے آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیے

Now Reading:

بھارتی ہٹ درمی کے آگے آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیے
آئی سی سی

بھارتی ہٹ دھرمی کے آگے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے گھٹنے ٹیک دیے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی  نے دہرا معیار اپناتے ہوئے پاکستان کی میزبانی سے انکار کے باوجود بھارتی ویمن ٹیم کو یکساں پوائنٹس  دے دیے۔

آئی سی سی نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے  پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کو 3، 3 پوائنٹس دے دیے۔

یاد رہے کہ بھارت نے گذشتہ برس پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا تھی لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر بھارتی بورڈ نے سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز نہ ہونے کی صورت میں پوائنٹس کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا۔

Advertisement

بھارت کےخلاف تیز ترین سنچری کا اعزاز کس پاکستانی کے پاس؟

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا  اور دونوں ٹیموں کو 3، 3پوائنٹس دیے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز ملتوی ہونے کے بعد آئی سی سی نے چاروں ٹیموں میں یکساں پوائنٹس تقسیم کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلی تھی، تب پاکستان نے نیوٹرل مقام پر بھی کھیلنے کی پیشکش کی تھی مگر سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو پوائنٹس پاکستان کو دینے پڑے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر