Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر اکمل کو پی سی بی کا جواب موصول، سزا میں کمی کا امکان

Now Reading:

عمر اکمل کو پی سی بی کا جواب موصول، سزا میں کمی کا امکان
عمر اکمل کو پی سی بی کا جواب موصول، سزا میں کمی کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیے گئے مڈل آرڈر بلے بازعمر اکمل کی جانب سے نوٹس کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کردیا ہے اور انہیں نوٹس آف چارج جاری کرتے ہوئے 14دن کے اندر جواب طلب کیا گیا تھا۔

بورڈ نے کہا کہ عمر اکمل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد ہی اس حوالے سے مزید کوئی لائحہ عمل اختیار کرے گا اور فی الوقت پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے جس کی بدولت توقع ہے کہ انہیں کم سے کم سزا دی جائے گی۔

پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ عمر اکمل پر 10-20لاکھ روپے جرمانہ اور وارننگ بھی جاری کی جائے کہ اگر آئندہ انہوں نے ایسی کوئی حرکت کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی لیگ کو ایک اور کرپشن اسکینڈل نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل کو بورڈ اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کردیا ہے۔

پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور انہیں اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

مذکورہ آرٹیکل کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنے سے متعلق ہے۔

پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 :

کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

Advertisement

آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر