گولف کے بارے میں تو تقریباً سب ہی جانتے ہوں گے یا کم از کم نام تو سنا ہی ہوگا۔
لیکن کیا آپ نے کبھی ’فٹ گولف‘ کا نام سنا؟ یا کبھی دیکھا؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فٹ گولف ایک منفرد کھیل ہے جو ’فٹ بال‘ اور ’گولف‘ کے امتزاج سے بنا ہے۔
گولف کی طرح کھیلے جانے والے اس کھیل میں گولف کی بال کی جگہ فٹ بال اور گولف اسٹک کی جگہ پاؤں کا استعمال کیا جاتا ہے جو گولف کی طرز پر ہی کھیلا جاتا ہے۔
Yes, FootGolf is a thing now pic.twitter.com/7qevVUtIqy
Advertisement— Mashable (@mashable) April 20, 2020
اس کھیل میں گولف کی بال کو اسٹک سے مارنے کی طرح فٹ بال کو پاؤں سے کک لگاکر بال کو ’سوراخ ‘میں پھینکنا ہوتا ہے۔
اس کھیل کے قوانین کے مطابق کھلاڑی کے لیے گولف کا لباس اور فٹ بال شوز پہننا لازمی ہے۔
بظاہر یہ ایک نیا کھیل ہے لیکن اس کی ’دی امریکن فٹ گولف لیگ ‘کے نام سے باقاعدہ ایک لیگ بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
