
ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد میزبان ملک جاپان کے شہر ٹوکیو میں کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کو ری سیٹ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس شروع ہونے میں اب ساڑھے چار سو سے زائد دن باقی ہیں، میگا ایونٹ اب اگلے برس 23جولائی سے شروع ہوگا ۔
یاد رہے کہ اس سال جولائی میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس بھی کھیلوں کے دیگر ایونٹس کی طرح کورونا وائرس کے سبب متاثر ہوئے ہیں۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد اس کو اگلے سال کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ٹوکیو میں نصب اولمپک کاؤنٹ ڈاؤن کو بھی ری سیٹ کردیا گیا ہے۔
یہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بتارہا ہے کہ اولمپکس میں اب ساڑھے چار سو زائد دن باقی رہ گئے ہیں ۔ گیمز کی افتتاحی تقریب 23 جولائی 2021 کو ہوگی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب یورو فٹبال کپ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس بشمول تمام دو طرفہ سیریز ، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، چیمہئنز ٹرافی ہاکی سمیت کھیلوں کے کئی مقابلے ملتوی ہوچکے ہیں جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News