
پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے لیگل ایڈوائز تفضل رضوی کو نالائق قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی لیگل ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے سب سے تیز بالر شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ نالائق ترین شعبہ ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں کیوں واپس لایا گیا۔عامر کے لیے الگ قانون ، سلمان بٹ اور آصف کے لیے الگ قانون کیوں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی خود میچ فکسرز کو اندر لایا اور فکسرز کو بچایا گیا ۔اب شرجیل کو بھی واپس موقع دیا گیا ہے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میچ فکسرز کو سخت سزائیں دے کر مثال قائم کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News