
پاکستان کے سابق کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آجکل تو یوں لگتا ہے کہ تمام بادلوں پر سبز رنگ کی لائنیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس کی کیمشن میں انہوں نے لکھا کہ کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے لاہور میں آلودگی پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس میں بہت کمی آگئی ہے۔
It seems every cloud has a green lining these days! Corona lockdown in Lahore is having a dramatic impact on pollution!! pic.twitter.com/uXBVoDQhLU
— Ramiz Raja (@iramizraja) April 1, 2020
ماضی کے اوپننگ بیٹسمیں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی لاک ڈاؤن کی باعث لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں کی ایئرکوالٹی میں بھی زبردست بہتری نظر آرہی ہے
واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی گزشتہ دنوں سے لاک ڈاون نافز کیا گیا ہے تا کہ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News