Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن میں توسیع، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Now Reading:

لاک ڈاؤن میں توسیع، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
آئی پی ایل

دنیا بھر کی  طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤ ن میں توسیع ہونے کے بعد  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کو غیر معینہ مدت  کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے  مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کو  لاک ڈوؤن میں توسیع کے سبب غیر معینہ مدت  کے لیے ملتوی کر دیا گیا  ہے اور فی الوقت اس  کے لیے نئی ونڈو پر غور بھی نہیں کیا جا سکا۔

یاد رہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے 29مارچ کو شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا ۔

بی سی سی  آئی نے اس وقت یہ جواز پیش کیا تھا کہ مرکزی حکومت نے عالمی وبا ءپر قابو پانے کی غرض سے بھارت  کے لیے تمام ویزے 15 اپریل تک معطل کر دیے ہیں  جس کی وجہ سے ایونٹ کے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔

اگرچہ گذشتہ روز  بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ 21 روزہ لاک ڈاؤن ختم ہو گیا تھا لیکن بھارتی وزیراعظم نے اس میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے موجودہ حالات کے تحت تصدیق کردی ہے کہ آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیاہے  اور فی الوقت اس  کے لیے نئی ونڈو پر غور بھی نہیں کیا جا سکا ہے۔

آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمنگ امین نے ایونٹ کی تمام فرنچائز کو مطلع کردیا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کے بعد ممکن نہیں رہا کہ ٹورنامنٹ کا ریگولر سمر ونڈو میں انعقاد کرایا جا سکے۔

بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے ٹیلی کانفرنس کے دوران سیکرٹری جے شاہ، آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل، خزانچی ارون دھومل اور ہیمنگ امین کی مشاورت سے ایونٹ کے التوا کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر