
کورونا وباء سے شیر پاکستان وسابق اولمپئن حاجی محمد افضل پہلوان امریکہ میں انتقال کرگئے۔
قومی پہلوان حاجی محمد افضل کی عمر 85 برس تھی، حاجی محمد افضل یکم جنوری 1935 کو پیدا ہوئے اور نیویارک میں مقیم تھے۔
مرحوم نے کئی نامور پہلوانوں کی تربیت بھی کی، حاجی محمد افضل 1964 کے ٹوکیو اولپمکس میں سیمی فائنل میچ میں ان فٹ ہوگئے تھے،کامیابی کی صورت میں برانز مڈل ان کا مقدر بنتا۔
1960 میں اس وقت کے صدر مملکت ایوب خان نے قومی خدمات کے اعتراف میں حاجی محمد افضل ان کو شیر پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔
مرحوم کے 3 بیٹے امریکہ اور ایک لاہور میں رہائش پذیر ہے، وہ ایک ماہ قبل امریکہ گئے تھے جہاں موزی مرض کا شکار ہوگئے، قومی پہلوان کی نماز جنازہ امریکہ میں ہی ادا کی جائے گی۔
کوروناکاوارتیزی سےجاری،دنیابھرمیں 1 لاکھ 77 ہزارسےذائدافرادہلاک
واضح رہے دنیا بھر میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 25 لاکھ 57 ہزار 181 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 77 ہزار 641 ہو گئیں۔
دنیا بھر میں 16 لاکھ 89 ہزار 96 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 245 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 90 ہزار 444 مریض اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 45 ہزار 340 ہو گئیں ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 164 ہو گئی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 90 ہزار 851 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 ہزار 973 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News