پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہارون رشید اور آغا زاہد کی رخصتی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف کیوریٹر آغاز اہد اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اپنے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کو خیر آباد کہہ دیں گے۔
آغا زاہد کا کنٹریکٹ 30 اپریل جبکہ ہارون رشید کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہو جائے گا۔
ہارون رشید کو اپریل 2017 میں دوبارہ ملازمت پر رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل ہارون رشید پی سی بی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں چیف سلیکٹر، پاکستان سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کوچ اور مینجر، سربراہ یوتھ گیم ڈویلپمنٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے قائم مقام سربراہ کے عہدے شامل ہیں۔
آغاز اہد نے 2001 میں پی سی بی کو جوائن کیا جبکہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے 93-1992 میں ریٹائر منٹ لی تھی۔
اس موقع پر ہارون رشید نے کہا ہے کہ میں خوش ہوں کہ جس طرح میں نے اپنے نئے عہدے کے دوران منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل در آمد کرتے ہو ئے بڑے مختصر وقت میں ایک مقابلے سے بھرپور ڈومیسٹک اسٹرکچر کو کامیاب بنایا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ سب ایک ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا میں اپنے ساتھیوں کا اس حوالے سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس نئے اسٹرکچر کو کامیاب بنانے کے لیے کام کررہے تھے اور انہوں نے اس کی مکمل حمایت کی۔
.سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں، فہرست میں کتنے پاکستانی بالر شامل؟
ہارون رشید نے کہاکہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ رہوں گا اور اور اس کی ترقی کے لئے دعاگو رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب میں زندگی میں اپنی دیگر ترجیحات پر فوکس کروں گا اور زیادہ سے زیادہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کروں گا۔
آغا زاہد نے کہا کہ گذشتہ 19 سالوں میں پی سی بی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ اس دوران میں نےایسی پچز کی نگرانی کی جس پر کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بعدازاں پاکستان کے لیے بڑا نام بنایا۔
انہوں نے نے کہاکہ ظاہر ہے اس رول کے کئی اپنے چیلنجز بھی تھےاور بعض اوقات میں اور میری ٹیم مشکل حالات میں بھی رہے، مگرپی سی بی میں ملازمت کے دوران میں نے مجموعی طور پر تسلی بخش وقت گزارا۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاکہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہارون رشید اور آغازاہد کی کئی سال کی محنت اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وسیم خان نے کہاکہ جہاں مدثر نذر پہلے ہی مئی میں اپنی روانگی کا اعلان کرچکے ہیں، پی سی بی اب اس موقع کو این سی اے اور ڈومیسٹک کرکٹ کی تشکیلِ نو کے لیےاستعمال کرے گا تاکہ ایک مختلف اور مؤثر ہائی پرفارمنس اسٹرکچر قائم کیا جاسکے جو کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے معیار میں بہتری لاسکے۔
انہوں نے کہاکہ یہ نیا نظام کوچز کی تعلیم اور ان کی قابلیت جانچنے کے علاوہ ہمارے ایلیٹ کوچز کی دوبارہ تربیت میں مدد دے گا، اس کے ساتھ ساتھ یہ بہتر اور مؤثر نظام ہمارے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ 2 سالوں سے آغا زاہد کے نائب کی ذمہ داریاں نبھانے والے، علی رضا صدیقی اس عہدے کی عبوری ذمہ داری نبھائیں گے۔ دونوں شعبوں کی تشکیلِ نو کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
