Advertisement
Advertisement
Advertisement

1999 ورلڈ کپ میں پاکستان کے تین میچز فکس تھے؟

Now Reading:

1999 ورلڈ کپ میں پاکستان کے تین میچز فکس تھے؟
پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے سابق چیئرمین خالد محمود نے میچ  فکسنگ کے حوالے سے  نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ میں ان دنوں میچ فکسنگ کے حوالے سے بازگشت عروج پر پہنچ چکی ہے  اور ہر جانب صرف یہی تذکرے چل رہے ہیں۔

ایسے میں  ایک مقامی نجی نیوز چینل سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے سابق چیئرمین خالد محمود  نے 1999 ورلڈکپ کے تین میچز کو مشکوک قرار دے کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی  نے کہا کہ میچز دیکھنے پر ایسا لگا کہ شکستوں کے پیچھے دال میں کچھ کالا تھا۔

خالد محمود نے سابق کپتان وسیم اکرم پر بھی  ایک کھلاڑی کو فکسنگ کے لیے پیسے دلوانے کا الزام عائد کیا۔

Advertisement

اس سے قبل  سابق قومی وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف  کا کہنا  تھا اگر میچ فکسنگ کو جرم قرار دے دیا گیا تو پی سی بی عہدیداروں کی اکثریت سلاخوں کے پیچھے ہوگی۔

راشد لطیف نے کہا  تھا کہ میچ فکسنگ کو جرم قرار دے کر ہی  اس بات کا اندازہ ہو سکے گا کہ دراصل بدعنوان کون ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے عمر اکمل پر 3سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

فکسنگ کے واقعات تسلسل کے ساتھ سامنے آنے کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے کرپٹ کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی  کے لیے قانون سازی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر