Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی بلے باز عمراکمل کیس کی سماعت کل ہوگی

Now Reading:

پاکستانی بلے باز عمراکمل کیس کی سماعت کل ہوگی
عمر اکمل

تنازعات میں گھرے پاکستان ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کے کیس کی سماعت کل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز عمراکمل کے کیس کی سماعت کرکٹ بورڈ کا ڈسپلنری پینل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرے گا جبکہ پینل میں شامل چیئرمین لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان ہیں۔

یاد رہے کہ عمر اکمل پر الزام ہے کہ انہوں نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے بارے میں بورڈ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

عمر اکمل نے  اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے لیے درخواست نہیں کی تھی۔ عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.4. 2 کی دو مرتبہ  خلاف  ورزی  پر نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا ۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ‏جب  تک ڈسپلنری پینل کے چیئرمین  عوامی فیصلے کا  اعلان نہیں کر دیتے بورڈ اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

Advertisement

واضح رہے کہ  کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنے پر  پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ  کے آرٹیکل2.4.4    کا اطلاق ہوتا ہے۔

عمر اکمل کیس کی سماعت 27 اپریل کو ہوگی

آرٹیکل 4.8.1 کے مطابق  ان حالات میں اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین نوٹس آف چارج کا جائزہ لینے کے بعد ایک عوامی فیصلہ جاری کریں گے جس میں جرم کی توثیق کی جائے گی۔

اس فیصلے کو جاری کرنے سے قبل چیئرمین ڈسپلنری پینل قومی کرکٹ فیڈریشن، متعلقہ فریق، پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی سی کو تحریری نوٹس جاری کریں گے۔

آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر  6 ماہ سے تاحیات پابندی  لگائی جاسکتی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے17 مارچ2020 کو عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر