
شعیب اختر
پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بالر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی قانونی ٹیم پر کڑی تنقید مہنگی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بالر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ تفضل رضوی نے شعیب اختر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔
ترجمان پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفضل رضوی نے نالائق کہنے پر شعیب اختر پر فوجداری مقدمے کا آغاز کردیا ہے۔
پی سی بی نے شعیب اختر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شعیب اختر نے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کے خلاف جو الفاط کا چناؤ کیا اس پر مایوسی ہوئی۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ شعیب اختر نے جس زبان کا استعمال کیا ہے وہ انتہائی غیر مناسب اور ہتک آمیز ہے،کسی بھی مہذب معاشرے میں اسے نظر اندز نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی سی بی بھی اس حوالے سے اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News