
پاکستان کرکٹ ان دنوں میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں ہے اور کئی سابق کرکٹرز اس حوالے سے دعوے بھی کرچکے ہیں۔
ایسے ہی اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سابق مینیجر انتخاب عالم نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
پی سی بی کے سابق مینیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ1994 میں باسط علی نے ان کے سامنے میچ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا۔
1999 ورلڈ کپ میں پاکستان کے تین میچز فکس تھے؟
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے سی ای او عارف عباسی سے اس کا ذکر کیا تھا لیکن ثبوت نہ ہونے پر رپورٹ میں اس کا ذکر نہ کرسکے۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے 1994 میں فکسنگ کا اعتراف کرنے سے متعلق انتخاب عالم کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
باسط علی نے کہا کہ فکسنگ کا اعتراف ثابت ہوجائے تو پھانسی پرلٹکا دیا جائے۔ دنیا کی کسی بھی عدالت میں کوئی یہ ثابت کرے تو سزا کے لیے تیار ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News