Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھلاڑیوں کے پاس دورہ انگلینڈ سے دستبرداری کا آپشن موجود ہے، وسیم خان

Now Reading:

کھلاڑیوں کے پاس دورہ انگلینڈ سے دستبرداری کا آپشن موجود ہے، وسیم خان
وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس دورہ انگلینڈ سے دستبرداری کا آپشن موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریف کیا۔

ڈاکٹر سہیل سلیم اور  چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ  مصباح الحق  بھی بریفنگ میں  شریک تھے۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے   کہا کہ ریڈ اور وائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کر جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے  کھلاڑیوں کو یقین دہانی کروائی کہ  ان کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بریفنگ میں کھلاڑیوں کو بتایا گیاکہ 25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہوں گے، جو دورے کے اختتام تک وہاں موجود رہیں گے۔

Advertisement

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈلائنز کے مطابق جون کے اوائل میں لاہور میں ٹریننگ سیشنز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل سلیم، مصباح الحق اور وقار یونس حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ سیشنز ترتیب دیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ  پی سی بی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بورڈ کے ساتھ مزید بات چیت کے حوالے سے بھی آگاہ کرتا رہے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ  بظاہر آئندہ 3 ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا۔کھلاڑیوں کے پاس دورے  سے دستبرداری کی آپشن موجود ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کھلاڑیوں کو مزید تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں فراہم کردی جائیں گی۔

ذاکر خان نے کہا کہ  ان غیرمعمولی حالات میں کھلاڑیوں کی لاہور میں ٹریننگ کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

پی سی بی نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی فیملی کے ہمراہ انشورنس کو یقینی بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رافیل فضا کے بعد دنیا بھر میں گرنے لگے ، بھارت کی جگ ہنسائی میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر