ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 سے متعلق حتمی فیصلہ 10 جون کو ہوگا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 سے متعلق حتمی فیصلہ 10 جون کو ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 سے متعلق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) بورڈ میٹنگ کا اجلاس آج ویڈیو لنک کے ذریعہ منعقد ہوا ۔
اجلاس میں اکثریت نے بورڈ کی گورننس اور بورڈ کے راز افشاں اور تقدس کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔اجلاس میں اس حوالے سے بورڈ کی ایتھکس آفیسر ز کی سربراہی میں ایک آزاد تفتیش پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔
بورڈ میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے حوالے سے حتمی فیصلہ 10 جون تک ملتوی کردیا گیا جبکہ ایجنڈے میں شامل دیگر تمام معاملات بھی 10 جون تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔
10 جون کو اگلی میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
اس دوران آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News