
کورونا وائر س کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں تقریباً 3 ماہ سے معطل ہیں تاہم اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے آئندہ سیزن کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی )نے رواں برس نئے سیزن کے آغاز سے قبل ٹریننگ کے لیے 55 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان 55 کھلاڑیوں میں جارح مزاج اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز اور فاسٹ بالر لیام پلنکٹ شامل نہیں ہیں۔
فی الحال کسی کھلاڑی کو کسی مخصوص فارمیٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں لیا گیا ہے ، لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا اسکواڈ ان ہی کھلاڑیوں میں سے ترتیب دیا جائے گا۔
AdvertisementThe ECB has named 55 players who will return to training in anticipation of behind closed doors international cricket for England this summer.
Alex Hales and Liam Plunkett miss out on selection for the training group. pic.twitter.com/PEbVYbP5Mz
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 29, 2020
واضح رہے کہ ایلکس ہیلز گذشتہ سال ورلڈ کپ سے قبل ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے نہ صرف ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ اس کے بعد سے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہی نہیں کیے گئے۔
انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ ایلکس ہیلز سے متعلق نظر ثانی کرنے میں کچھ اور وقت لگ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News