Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے باعث متبادل کھلاڑیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

Now Reading:

کورونا وائرس کے باعث متبادل کھلاڑیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
کورونا وائرس

کورونا وائرس کے سبب متبادل کھلاڑیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )سے  کورونا وائرس کے سبب میچ کے دوران  متبادل کھلاڑیوں کا مطالبہ کردیا۔

موجودہ صورتحال میں اب کووڈ 19 متبادل کھلاڑی اجازت دینے کی بات کی جا رہی ہے ۔ای سی بی نے آئی سی سی سے کہا  ہے کہ میچ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر ہونے والے کھلاڑی کا متبادل ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔

لیکن کووڈ 19 ری پلیسمنٹ پلیئرز کے حوالے سے طریقہ کار تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے قوانین میں تبدیلی کے لیے رابطہ کیا ہے اور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قوانین میں تبدیلی کے لیے پر امید ہے۔

Advertisement

ڈائریکٹر ای سی بی اسٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے آئی سی سی یقینی طور متبادل پہلوؤں کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلیوں کے حوالے سے رضا مند ہونے کی ضرورت ہے، یہ سب ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ہے، امید ہے کہ جولائی میں ٹیسٹ سیریز سے قبل فیصلہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے میچ کے دوران اب تک صرف متبادل  فیلڈر کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ کوئی متبادل کھلاڑی بیٹنگ یا بالنگ نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر