
کرکٹ بورڈز کی مالی امداد کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کی شرٹ میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔
ممالک کی آمدنی کو سہارا دینے کیلئے آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ شرٹس پر کمرشل لوگو کی اجازت دے دی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث معیشت کو لگنے والے شدید دھچکے نے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو بھی متاثر کردیا ہے، نقصان کیسے پورا کیا جائے اور کٹھن معاشی حالات میں آمدنی کیسے بڑھائی جائے؟ ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی سفید شرٹ پر لوگو لگانے کی اجازت دے دی ہے
آئی سی سی کے مطابق یہ اقدام ٹیسٹ کرکٹ کی روایت توڑنے والی بات ہے مگر مخصوص حالات میں دیگر اداروں کی طرح کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے نے بھی غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں۔
اب کھلاڑی کے سینے پر 32 اسکوئر انچ کا لوگو تشہیر کے لیے لگایا جائے گا گزشتہ سال ٹیسٹ کی شرٹس کے پیچھے نمبر اور نام کا تجربہ بھی کیا گیا تھا۔
بعض سابق کرکٹرز اور اس کھیل سے وابستہ دیگر حلقوں نے کھلاڑیوں کو تشہیری بورڈ بنانے پر آئی سی سی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی نے کورونا وائرس کے سبب کھیل میں نئی تبدیلیوں کی منظوری دیتے ہوئے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News